روبرٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبروں کی تردید کردی

روبرٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبروں کی تردید کردی

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)برازیل اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹار فٹبالر روبرٹو کارلوس نے اپنے مسلمان ہونے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔53 سالہ روبرٹو کارلوس نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام اور مسلم برادری سمیت تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کرتے ہیں، تاہم انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔اس سے قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مراکشی فٹبال ایجنٹ سہیلہ الطاہری سے شادی کے بعد کارلوس نے ایک مذہبی شخصیت کی موجودگی میں کلمہ شہادت پڑھا تھا۔سابق فٹبالر کے مطابق شادی کے دوران دونوں خاندانوں کی مذہبی روایات کا احترام کیا گیا، جس کے باعث مختلف نوعیت کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اہلیہ سے ان کی ملاقات فٹبال سے متعلق ایک کاروباری نشست میں ہوئی اور دونوں تقریباً دو برس سے ساتھ ہیں۔روبرٹو کارلوس نے برازیل کے ساتھ 2002 کا ورلڈکپ جیتنے کے علاوہ ریال میڈرڈ کی جانب سے تین چیمپئنز لیگ ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے۔