افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمت تیز، ایک ماہ میں 21 کارروائیوں کا دعویٰ
Aug 28, 2026|ویب ڈیسک
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان مخالف مسلح گروپ افغانستان فریڈم فرنٹ نے 23 جولائی سے 22 اگست کے دوران طالبان کے خلاف 21 کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔گروپ کے مطابق بدخشان، بغلان، ننگرہار، فاریاب، نورستان اور پنجشیر میں طالبان کے سکیورٹی مراکز، قافلوں، چوکیوں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق بدخشان مزاحمتی کارروائیوں کا مرکز رہا، جبکہ زیباک اور فیض آباد کے علاقوں میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔گروپ نے دعویٰ کیا کہ کابل اور کندوز کے عسکری ہوائی اڈوں پر راکٹ اور میزائل حملے کیے گئے، مختلف کارروائیوں میں طالبان اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور بعض دفاعی پوزیشنیں بھی قبضے میں لی گئیں۔