یمن میں سعودی فضائی حملوں کی اطلاعات، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا

یمن میں سعودی فضائی حملوں کی اطلاعات، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا

Sep 9, 2026|ویب ڈیسک

صنعا( مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے فضائی حملے کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔حوثیوں سے وابستہ ٹی وی کے مطابق سعودی طیاروں نے یمن کے صوبوں مارب، الجوف اور تعز میں متعدد مقامات پر بمباری کی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الجوف کے ضلع خب والشعف میں 5، مارب کے علاقے صرواح میں 10 جبکہ تعز کے علاقے البرح میں 5 فضائی حملے کیے گئے۔ صعدہ کے سرحدی ضلع غمر میں بھی سعودی فورسز کی جانب سے بمباری کی اطلاعات ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے تاحال حوثیوں کے خلاف ان حملوں کی تصدیق نہیں کی۔دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے خمیس مشیط شہر میں ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے الرٹ جاری کردیے ہیں۔