معرکۂ حق میں پاکستان کو عسکری اور سفارتی برتری حاصل رہی، رپورٹ
Jun 30, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( اباسین خبر)برطانوی تحقیقی اور تزویراتی ابلاغ کے ادارے پاکستان پلے بک نے معرکۂ حق سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران پاکستان کو عسکری اور سفارتی سطح پر برتری حاصل رہی۔رپورٹ کے مطابق متعدد بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے، جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور فرانسیسی انٹیلی جنس حکام، بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دفاعی اتاشی بھی بھارت کو ہونے والے نقصانات کا اعتراف کر چکے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کے باعث بھارتی حملے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے، جبکہ مضبوط فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرونز کو بھی غیر مؤثر بنا دیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ شواہد کے مطابق پاکستان کے کسی جنگی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔