اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ملک پر قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور ایک سال کے دوران قومی خزانے پر تقریباً 7 ہزار ارب روپے کے قرض میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 81 ہزار 930 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ملکی معاشی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 994 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالیاتی ماہرین اس صورتحال کو ملکی معیشت کے لیے سنگین چیلنج قرار دے رہے ہیں، کیونکہ قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ صرف اپریل 2026 کے ایک ماہ کے دوران ہی مرکزی حکومت کے قرضوں میں 1406 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے ملکی و بیرونی قرضوں کی ادائیگی، بجٹ خسارے کو پورا کرنے اور مالی ضروریات کے لیے لیے جانے والے یہ قرضے ملکی معیشت پر مزید دباؤ بڑھا رہے ہیں۔
پاکستان کے قومی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، ایک سال میں 7 ہزار ارب روپے کا اضافہ
10 گھنٹے قبل