رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر جو روٹ کو شکار کرلیا
Sep 10, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔مردان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی صرف چوتھی گیند پر دنیا کے دوسرے کامیاب ترین بیٹر جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کرکے پہلی وکٹ حاصل کرلی۔رضا اللہ کی قومی ٹیم تک رسائی کی داستان بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر ان کے پاسپورٹ اور ویزے کا انتظام کیا گیا، جس کے بعد وہ انگلینڈ پہنچے۔انگلینڈ پہنچنے کے بعد رضا اللہ کو صرف اسکواڈ میں شامل کرنے پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ انہیں فوری طور پر پلیئنگ الیون کا حصہ بنا دیا گیا۔