رابعہ غریب عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

رابعہ غریب عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ماسٹر سائیکلسٹ رابعہ غریب جاپان میں جاری یو سی آئی گراں فونڈو عالمی چیمپئن شپ 2026 میں ملک کی نمائندگی کررہی ہیں۔چیمپئن شپ جاپان کے شہر نیسیکو میں 26 سے 30 اگست تک منعقد ہورہی ہے، جس میں رابعہ غریب پاکستان کی نمائندہ کے طور پر شریک ہیں۔ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ان کی عمدہ کارکردگی کے بعد انہیں عالمی مقابلے میں شرکت کا موقع ملا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے رابعہ غریب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔