بنگلادیش کے خلاف شکست کے بعد شان مسعود کی ٹیسٹ کپتانی پر سوالات

44 منٹ قبل
بنگلادیش کے خلاف شکست کے بعد شان مسعود کی ٹیسٹ کپتانی پر سوالات

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور مبینہ طور پر کپتانی میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسلسل دوسری سیریز میں شکست کے بعد ٹیم کی قیادت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، اور امکان ہے کہ وہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے خلاف شکست کے بعد واپسی کے دوران کپتان شان مسعود اور بعض کھلاڑیوں کے درمیان رابطے اور گفتگو میں بھی کمی دیکھی گئی۔واضح رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے 16 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔