لاہور (کامرس نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کو 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد مالیاتی دستاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اسے صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور نئے منصوبوں کے روڈ میپ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔بجٹ میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجٹ کو عوام دوست اور ترقیاتی ترجیحات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جبکہ مالی پالیسی، ترقیاتی اہداف اور اخراجات کی حکمت عملی بھی اسی روز پیش کی جائے گی۔