اسلام آباد( کامرس ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن جب بینکنگ نظام کے ذریعے پاکستان منتقل ہوگی تو اس پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔حکام نے بتایا کہ ملک میں اس وقت سوشل میڈیا سے ہونے والی مجموعی آمدن تقریباً 10 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔کمیٹی نے سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی منظوری دی ہے، جس کا اطلاق آن لائن پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر ہوگا۔اجلاس میں ایکسپورٹرز پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔
سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور، 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا
واپس خبروں پر
Category:
تجارت