ویمن ورلڈ کپ سے قبل تیاری مکمل ہے، سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے: عالیہ ریاض

9 گھنٹے قبل
ویمن ورلڈ کپ سے قبل تیاری مکمل ہے، سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے: عالیہ ریاض

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاری مکمل ہے اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹرائی سیریز بھی کھیلنی ہے اور کوشش ہے کہ بطور بیٹر بہترین کارکردگی دکھائی جائے۔عالیہ ریاض کے مطابق ٹیم کا ہدف ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔