بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ کا خدشہ

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ کا خدشہ

Oct 6, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے باعث آئندہ دنوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق متعدد پاور پلانٹس سسٹم سے باہر ہونے اور پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کے بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ملک کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ریجن میں بھی بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل، گیس اور پن بجلی کی پیداوار میں کمی شارٹ فال بڑھنے کی بڑی وجہ ہے۔لیسکو ریجن میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جبکہ ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کئی روز تک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔