پرتگال نے کروشیا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

پرتگال نے کروشیا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Jul 3, 2026|ویب ڈیسک

ٹورنٹو( سپورٹس ڈیسک) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 2-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم پرتگال نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔واضح رہے کہ اسپین نے اپنے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں آسٹریا کو 3-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس کے بعد اب فٹ بال کے دو روایتی حریف اسپین اور پرتگال آمنے سامنے ہوں گے۔