پی ایف ایف کی جنوبی کورین ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ضیافت

پی ایف ایف کی جنوبی کورین ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ضیافت

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے خیرسگالی اور بین الاقوامی کھیلوں کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایف آئی ایچ سے منظور شدہ انٹرنیشنل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر موجود ہے۔ پی ایف ایف نے روایتی پاکستانی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ پی ایف ایف کی قیادت کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر کھیلوں کی فیڈریشنز بھی پی ایف ایف کی پیروی کرتے ہوئے مہمان نوازی اور بین الاقوامی تعاون کی روایت کو مزید مضبوط کریں گی۔تقریب میں پاکستان ہاکی کے تاریخی کردار کا بھی ذکر کیا گیا۔ ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابیاں دیگر کھیلوں کے لیے بھی متاثر کن ثابت ہوئیں۔ 1978 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بیونس آئرس میں پاکستان کی فتح نے ارجنٹائن کے فٹ بال کوچ سیزر لوئس مینوٹی کو جارحانہ اور منظم کھیل کا انداز اپنانے کی ترغیب دی، جس کے بعد ارجنٹائن نے اسی سال اپنا پہلا فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا۔