پی سی بی نے قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی
Aug 27, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کا عمل شروع کرتے ہوئے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا ہے۔پی سی بی کو ٹیسٹ اور محدود اوورز، دونوں فارمیٹس کے لیے قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ درکار ہے۔بورڈ کے مطابق مقررہ اہلیت اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار اس عہدے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔فیلڈنگ کوچ کی نشست کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں 9 ستمبر 2026 تک جمع کراسکتے ہیں۔