پی سی بی کا غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

پی سی بی کا غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

Aug 5, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زیمبیا میں جاری غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی سی بی کے مطابق یہ لیگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور زیمبیا کرکٹ یونین سے منظور شدہ نہیں ہے، جبکہ این او سی کے بغیر اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے سابق کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔بورڈ نے واضح کیا ہے کہ غیر منظور شدہ لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو آئندہ دو سال تک پی سی بی کی جانب سے بیرون ملک ایونٹس کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایسے سابق کرکٹرز دو سال تک پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوچنگ، مینٹورنگ اور دیگر ذمہ داریوں کے لیے بھی اہل نہیں ہوں گے۔پی سی بی نے موجودہ اور سابق تمام کرکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک کسی بھی کرکٹ ایونٹ میں شرکت سے قبل لازمی طور پر بورڈ سے این او سی حاصل کریں۔