لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے والدین کو بچوں کی تربیت سے متعلق اہم نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی عمر میں بچوں کی بہترین تربیت گھر پر ہی ہونی چاہیے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بچوں کو بہت کم عمر میں اسکول بھیج دینا درست نہیں، ان کے مطابق پانچ سال کی عمر تک بنیادی تربیت والدین کے زیرِ سایہ ہونا زیادہ مؤثر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں والدین بچوں کو رونے کی صورت میں موبائل فون دے دیتے ہیں، جو کہ ایک غلط رجحان ہے اور اس سے بچنا ضروری ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو موبائل فون اور اس کے غیر ضروری استعمال سے دور رکھیں اور انہیں درست تربیت فراہم کریں۔سابق کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو پہلی بار موبائل فون نکاح کے بعد دیا۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں، کچھ افراد نے ان کی رائے سے اتفاق کیا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بچوں کو ٹیکنالوجی سے دور رکھنے کے بجائے انہیں اس کا درست استعمال سکھانا زیادہ بہتر ہے۔
بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار بنیادی ہے، موبائل سے دور رکھنا ضروری ہے: شاہد آفریدی
1 گھنٹے قبل