پیراگوئے نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

پیراگوئے نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

Jun 30, 2026|ویب ڈیسک

بوسٹن( سپورٹس ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پیراگوئے نے جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ میچ کا فیصلہ اچانک موت کے مرحلے میں ہوا، جبکہ مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر تھیں۔بوسٹن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں جرمنی کا کھیل بہتر رہا، تاہم برتری حاصل کرنے میں پیراگوئے کامیاب رہا۔ پیراگوئے کے کھلاڑی جولیو اینسیکو نے 42ویں منٹ میں گول کر کے شائقین کو حیران کر دیا اور وقفے تک ان کی ٹیم کو ایک صفر کی سبقت حاصل رہی۔دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی جرمن ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مسلسل حملوں کے بعد نویں منٹ میں اسٹار کھلاڑی ہیورٹز نے گول کر کے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔اس کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑیوں نے مضبوط دفاع کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو مزید گول کرنے سے روک دیا۔ مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا۔اضافی وقت میں جرمنی نے ایک گول کیا، تاہم ریفری نے پیراگوئے کے گول کیپر کے خلاف فاؤل کے باعث اسے مسترد کر دیا۔اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کر سکی، جس کے بعد مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔ پانچ، پانچ پنالٹی ککس کے بعد بھی دونوں ٹیمیں تین، تین گول سے برابر رہیں۔اچانک موت کے مرحلے میں جرمنی کا پہلا شاٹ ضائع ہو گیا، جبکہ پیراگوئے کے کھلاڑی نے کامیاب گول کر کے اپنی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا، جہاں اس کا مقابلہ فرانس یا سوئیڈن سے ہوگا۔