ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ ایشین ریجن کے چوتھے روز سینئر کیوروگی کی مزید چار کیٹیگریز کے فائنلز مکمل ہوگئے۔پاکستان کے شاہ زیب خان نے مردوں کی منفی 54 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ جنوبی کوریا کے سی او ایونسو نے طلائی اور ان کے ہم وطن لی ڈونگ گن نے چاندی کا تمغہ جیتا۔خواتین کی منفی 46 کلوگرام میں جنوبی کوریا کی ہا من سیو، جبکہ پلس 57 کلوگرام میں کوریا کی کم یوجن نے طلائی تمغے حاصل کیے۔ مردوں کی پلس 68 کلوگرام کیٹیگری میں ایران کے دانیال فاتح رہے۔