پاکستانی فائٹرز ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
Jul 30, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے محمد ثاقب اور محمد جواد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔محمد ثاقب نے انڈر 18 جبکہ محمد جواد نے انڈر 16 کیٹیگری کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دونوں پاکستانی فائٹرز نے سیمی فائنل مقابلوں میں قازقستان اور کرغزستان کے مضبوط کھلاڑیوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔اب محمد ثاقب انڈر 18 اور محمد جواد انڈر 16 فائنل میں قازقستان کے حریفوں کے مدمقابل ہوں گے۔واضح رہے کہ محمد ثاقب 2024 کی گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھی جیت چکے ہیں۔پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے قومی فائٹرز کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔