پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں بہتری آئی، امریکہ ایران ثا لثی پر عوامی سروے

4 گھنٹے قبل
پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں بہتری آئی، امریکہ ایران ثا لثی پر عوامی سروے

اسلام آباد ( اباسین خبر) عالمی تحقیقی ادارے ایپسوس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تازہ سروے میں پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں سے متعلق عوامی رائے سامنے آ گئی ہے۔سروے کے مطابق 74 فیصد پاکستانی شہری اس ثالثی کردار سے آگاہ ہیں، جب کہ پچھلے مرحلے میں یہ شرح 65 فیصد تھی۔ رائے شماری میں 45 فیصد افراد نے اسے پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔اعداد و شمار کے مطابق 37 فیصد افراد کا خیال ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر ہوئی ہے، 33 فیصد نے کہا کہ ملک کی سفارت کاری مضبوط ہوئی ہے جبکہ 31 فیصد کے مطابق پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں بہتری آئی ہے۔سروے میں قیادت کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے 55 فیصد افراد نے اس پیش رفت کا کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو دیا، 38 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو اہم قرار دیا جبکہ 6 فیصد نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ذمہ دار ٹھہرایا۔