پاکستان کا عالمی کردار تسلیم کیا جا رہا ہے، بھارت شکست کے بعد بھی سازشوں میں مصروف ہے: رانا ثناء اللہ

1 گھنٹے قبل
پاکستان کا عالمی کردار تسلیم کیا جا رہا ہے، بھارت شکست کے بعد بھی سازشوں میں مصروف ہے: رانا ثناء اللہ

لاہور ( اباسین خبر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج دنیا کی بڑی طاقتیں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کر رہی ہیں، جبکہ بھارت شکست کے باوجود سازشوں میں مصروف ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے، تاہم پاکستانی قوم اور سکیورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا ہے اور ملک کے مؤقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایا جائے گا۔