پاکستانی سکواش پلیئر ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی سکواش پلیئر ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ٹائٹل جیت لیا

Aug 18, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)میلبرن میں ہونے والے سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ثنا بہادر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔میلبرن میں منعقدہ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار امریکی ڈالر تھی۔