پاکستانی سی فوڈ برآمدات میں 2 سال کے دوران 38 فیصد اضافہ
Sep 10, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزارتِ بحری امور کے مطابق پاکستان کی بلیو اکانومی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور گزشتہ 2 سال کے دوران ملکی سی فوڈ برآمدات میں 38 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارت کے مطابق مالی سال 2023-24 میں سمندری خوراک کی برآمدات 406 ملین ڈالر تھیں، جو مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سی فوڈ چین، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا سمیت مختلف عالمی منڈیوں میں پہنچ رہی ہے۔وزارتِ بحری امور کے مطابق 2007 میں یورپی یونین کی پابندی کے بعد پاکستانی سمندری خوراک نے ایک مرتبہ پھر یورپی مارکیٹ میں اعتماد بحال کرنا شروع کردیا ہے۔