مشرق وسطیٰ جنگ کے باوجود پاکستانی ترسیلات زر میں اضافہ
Sep 9, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اگست کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2026 میں پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک بھیجیں، جو جولائی کے مقابلے میں 0.7 فیصد جبکہ اگست 2025 کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 6.4 ارب ڈالر تھی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 فیصد بڑھ گئی ہیں۔