قومی کرکٹرز کو سی پی ایل کے این او سی 19 اگست کو ملیں گے

قومی کرکٹرز کو سی پی ایل کے این او سی 19 اگست کو ملیں گے

Aug 8, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹرز کو کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ آج سے شروع ہو رہی ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں کو نیشنل چیمپئنز کپ میں مصروفیت کے باعث 19 اگست سے این او سی جاری کیے جائیں گے۔نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں سی پی ایل سے معاہدہ رکھنے والے متعدد پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، معاذ صداقت، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے معاہدہ شدہ کھلاڑی ہیں۔اسی طرح عثمان طارق اور حنین شاہ بھی کیریبین پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں، تاہم دونوں نیشنل چیمپئنز کپ میں شریک نہیں ہیں۔