پاکستان انڈر 19 کی انگلینڈ کے خلاف 177 رنز سے فتح
Sep 10, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 نے عثمان خان اور کپتان فرحان یوسف کی شاندار سنچریوں جبکہ محمد سیام کی 4 وکٹوں کی بدولت پہلے ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19 کو 177 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 151 جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 268 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی پوری ٹیم 35.1 اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سیام نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔