پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ میں جشن آزادی منایا
Aug 15, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں موجود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھی یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا اور کیک کاٹا۔ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، جبکہ کپتان اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر اپنے پیغامات بھی ریکارڈ کرائے۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔