ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جلد متوقع

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جلد متوقع

Jul 2, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، اویس ظفر، شان مسعود، بابر اعظم، سلمان آغا، غازی غوری، سعود شکیل اور محمد رضوان کی شمولیت کا امکان ہے۔ممکنہ اسکواڈ میں علی عثمان، ساجد خان، محمد علی، عامر جمال، محمد عباس، عبید شاہ اور خرم شہزاد کے نام بھی زیر غور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل سے دوچار محمد رضوان اور سعود شکیل کے حالیہ فٹنس ٹیسٹ کیے گئے، جن میں دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی مرحلے پر تسلی بخش ریکوری دکھائی ہے۔تاہم اگر دونوں مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے تو ان کے متبادل کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی عدم دستیابی کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔