قومی ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی
Jun 29, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی، جبکہ اطلاعات کے مطابق اسکواڈ دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے 13 جولائی کو روانہ ہوگا۔قومی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے، جس کے 2 جولائی کو اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 17 رکنی مشترکہ اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلے گی۔بعد ازاں دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے کرے گی۔