پاکستان کا فتح میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ

4 گھنٹے قبل
پاکستان کا فتح میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد ( اباسین خبر)پاکستان نے جنگی مشق “انڈس” کے تحت فتح میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 5 مئی 2025 کو کیے گئے اس تجربے کے دوران زمین سے زمین تک مار کرنے والے فتح میزائل نے 120 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ تجربے میں جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کی بھی مکمل توثیق کی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس تجربے کا مقصد دفاعی تیاریوں کو مؤثر بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت کو یقینی بنانا تھا۔ پاکستان نے اس پیش رفت کے ذریعے واضح کیا ہے کہ اس کی دفاعی تیاری ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے اسٹرٹیجک اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے ملک کے دفاعی نظام کو مزید ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔