پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 4500 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 4500 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

Nov 5, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)امریکی وسط مدتی انتخابات کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص بازار میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 4500 سے زیادہ پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 76 ہزار 604 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3994 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ چین کے شینزن کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی۔اس کے برعکس جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی، تائیوان کے ایس ای انڈیکس میں 3 فیصد جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.49 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔