پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس ۹۰۰ پوائنٹس نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس ۹۰۰ پوائنٹس نیچے آگیا

Oct 12, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں ۹۰۰ پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس ۹۰۰ پوائنٹس سے زائد گر کر ایک لاکھ ۶۶ ہزار ۱۰۰ پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا، جس سے حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان نمایاں رہا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام کے قریب مندی غالب آگئی تھی۔ اس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ۳۵۲ پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ ۶۷ ہزار ۸۹ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔