پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ

1 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 449 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس کم ترین سطح 1 لاکھ 63 ہزار 33 پوائنٹس تک گیا جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 64 ہزار 309 پوائنٹس بھی ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 57 پیسے کا ہو گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔