پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان
Sep 26, 2026|ویب ڈیسک
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، ہنڈریڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 765 پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار 871 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 72 ہزار 762 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 890 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے کے دوران 41 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 996 ارب روپے رہ گئی۔