پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1800 پوائنٹس گرگیا
Sep 14, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر منفی رجحان مزید شدت اختیار کرگیا۔کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔