ہاکی ورلڈ کپ: بھارت سے شکست، پاکستان اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر

ہاکی ورلڈ کپ: بھارت سے شکست، پاکستان اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر

Aug 20, 2026|ویب ڈیسک

نیدرلینڈز( سپورٹس ڈیسک)نیدرلینڈز اور بیلجیم میں جاری ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کو گروپ ڈی کے آخری میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی،پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 1-4 سے شکست کھائی تھی، جبکہ ویلز کے خلاف مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔ بھارت کے خلاف کامیابی پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی تھی، تاہم قومی ٹیم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ کرسکی،ایمسٹلوین کے ویگنر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ابو بکر کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5-3 سے کامیابی حاصل کی اور اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی،یوں پاکستان نے تین میچوں میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا اور عالمی کپ کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔