پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز

پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز

Jul 27, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں نائجیریا کو تین صفر سے شکست دے دی۔کینیڈا کے شہر نیاگرا آن دی لیک میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ سات کے افتتاحی میچ میں ساتویں سیڈ پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نائجیریا کو بآسانی زیر کر لیا۔پاکستان کی جانب سے نعمان خان نے یوسف قادری کو شکست دی، جبکہ عبداللہ نواز نے شعیب جیوا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ تیسرے مقابلے میں محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرا کر پاکستان کی تین صفر سے فتح یقینی بنا دی۔قومی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں رسائی کی کوشش کرے گی۔