انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان کی فاتحانہ شروعات

انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان کی فاتحانہ شروعات

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

دوحہ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو تین صفر سے شکست دے دی۔پول ای کے میچ میں پاکستان نے 20-25، 10-25 اور 23-25 سے کامیابی حاصل کی۔ فہد نے 13 جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے اٹیک میں 36، بلاک میں 7 اور سروس میں 6 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ حریف ٹیم کی 18 غلطیوں کا بھی فائدہ اٹھایا۔ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ ایران کے خلاف کھیلے گی۔