اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (کے شعبہ کمرشل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی سروسز باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہیں۔نجی سیلولر کمپنی زونگ کے تعاون سے فراہم کی جانے والی اس جدید سروس کے تحت مسافروں کو الٹرافاسٹ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات دستیاب ہوں گی، جس سے ایئرپورٹ پر سفری تجربہ مزید بہتر ہوگا۔پی اے اے حکام کے مطابق مسافر پہلے ہی فائیو جی سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں، اور مستقبل میں دیگر پاکستانی ایئرپورٹس پر بھی اس سہولت کو توسیع دینے کے منصوبے زیر غور ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان کی پہلی فائیو جی سروسز کا آغاز
5 گھنٹے قبل