اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے چین روانہ ہو گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان پہلی بار چینی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے پانڈا بانڈ جاری کرے گا، جس کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر ہوگا جبکہ ابتدائی اجرا 250 ملین ڈالر پر مشتمل ہوگا۔حکام کے مطابق اس مالیاتی پروگرام کو ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کی معاونت بھی حاصل ہے۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی حکمت عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے ملک کے فنانسنگ ذرائع میں تنوع آئے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب بیجنگ میں بانڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی معاشی اصلاحات اور بحالی کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔تقریب میں عالمی مالیاتی اداروں، چینی حکام اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جبکہ پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر خصوصی پریزنٹیشن دی جائے گی۔حکام کے مطابق یہ پیش رفت پاک چین اقتصادی تعاون میں ایک اہم سنگ میل اور معاشی سفارت کاری میں بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔
پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چین روانہ
3 گھنٹے قبل