ورلڈ کپ سے قبل ہاکی ٹیم کی قیادت ابوبکر کے سپرد

ورلڈ کپ سے قبل ہاکی ٹیم کی قیادت ابوبکر کے سپرد

Jul 30, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے عماد بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا اور ابوبکر کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔پی ایچ ایف کے مطابق ابوبکر آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عماد شکیل بٹ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ برقرار رہیں گے۔پی ایچ ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ ابوبکر کی قیادت، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے امتزاج سے قومی ٹیم ایک مضبوط اور متحد یونٹ کے طور پر آگے بڑھے گی۔ابوبکر 30 جولائی کو جنوبی کوریا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 15 اگست سے ہوگا۔