پاکستان گولڈ نے گرینز کو 101 رنز سے ہرا کر نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا

پاکستان گولڈ نے گرینز کو 101 رنز سے ہرا کر نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ملتان میں کھیلے گئے نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 340 رنز بنائے۔ سعد خان نے شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اوپنر شامل حسین نے 111 رنز بنا کر ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ عبدالصمد نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان گرینز کی جانب سے شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔341 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سعد خان نے 67، عمیر یوسف نے 44 اور فخر زمان نے 31 رنز بنائے، جبکہ فہیم اشرف 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں حاصل کیں۔ رضا اللہ، مبشر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔یوں پاکستان گولڈ نے 101 رنز کی شاندار کامیابی کے ساتھ نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔