پاکستان، انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Aug 19, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز سے متعلق معاملات بھی زیرِ غور آئے۔ دونوں جانب سے دیرینہ کرکٹ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملاقات میں کرکٹ کے میدان میں باہمی تعاون، روابط اور آئندہ ٹیسٹ سیریز کے مختلف پہلوؤں پر مثبت گفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلوں بالخصوص کرکٹ کے شعبے میں طویل عرصے سے قائم مضبوط تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔