نئے وفاقی بجٹ پر عمل درآمد شروع، سپر ٹیکس میں اہم تبدیلیاں نافذ

نئے وفاقی بجٹ پر عمل درآمد شروع، سپر ٹیکس میں اہم تبدیلیاں نافذ

Jul 2, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس سے متعلق متعدد نئی شقیں نافذ کر دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے یا سالانہ 22 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی ہے۔نئے بجٹ کے تحت سالانہ 50 کروڑ روپے سے کم آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس آمدن پر ایک سے ساڑھے سات فیصد تک سپر ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ روپے سے زائد سالانہ آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر اب 8 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا، جبکہ پہلے اس کی شرح 10 فیصد تھی۔اسی طرح سالانہ 15 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن رکھنے والے بعض افراد اور کمپنیوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس بدستور برقرار رکھا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے بینکاری شعبے، آئل اینڈ گیس کی تلاش و پیداوار سے وابستہ کمپنیوں اور کھاد کی فروخت سے آمدن حاصل کرنے والے اداروں پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس برقرار رکھا ہے۔