پاکستانی کرکٹ ٹیم کی 2 ستمبر کو کنگ چارلس سے ملاقات متوقع

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی 2 ستمبر کو کنگ چارلس سے ملاقات متوقع

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

لندن( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ برطانیہ کے دوران کنگ چارلس سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم لارڈز ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد 2 ستمبر کو کنگ چارلس سے ملاقات کرے گی۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کریں گے، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شاہی محل کے مہمان ہوں گے۔پاکستانی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں دونوں ممالک کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز جاری ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز کے تاریخی میدان میں شروع ہوگا، جس کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع ہے۔