قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے لندن پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے لندن پہنچ گئی

Aug 25, 2026|ویب ڈیسک

لندن( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے لیڈز سے لندن پہنچ گئی، قومی ٹیم کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔