پاکستان نے الجزائر کو ہرا کر انڈر 17 عالمی والی بال کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی
Aug 25, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے انڈر 17 عالمی والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو 3-0 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان نے تینوں سیٹ 17-25، 17-25 اور 17-25 کے اسکور سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔الجزائر کے خلاف پاکستانی ٹیم نے حملے سے 37، بلاک سے 11 اور سروس سے 4 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ حریف ٹیم کی غلطیوں سے پاکستان کو مزید 23 پوائنٹس ملے۔پاکستان کی جانب سے فہد 20 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔ انہوں نے حملے سے 16 جبکہ بلاک سے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔