لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان، ابرار احمد، سفیان مقیم اور دیگر کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔نئے شامل کیے گئے کھلاڑیوں میں احمد دانیال اور عرفات منہاس بھی شامل ہیں، جبکہ روحیل نذیر اور محمد غازی غوری کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں معاذ صداقت، عبدالصمد، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔پی سی بی کے مطابق عثمان خان بیماری کے باعث انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے، جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے میچز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ جاری
9 گھنٹے قبل