نک کرگیوس کو کوکین ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا
Aug 20, 2026|ویب ڈیسک
آسٹریلیا( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس کو ڈوپنگ ٹیسٹ میں کوکین کا میٹابولائٹ مثبت آنے کے بعد عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی کے مطابق کرگیوس نے 22 جون 2026 کو اسپین کے مایورکا میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے دوران نمونہ دیا تھا، جس میں کوکین کے میٹابولائٹ بینزوائل ایکگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ ان کی عارضی معطلی 4 اگست سے نافذ ہے۔سابق عالمی نمبر 13 نک کرگیوس نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور میں اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں